کرپشن الزامات :یوکرائنی صدریوروشینکو کیخلاف ہزاروں افرادکااحتجاج
کیف(این این آئی)مشرقی یورپی ملک یوکرائن کے دارالحکومت کییف میں ملک بدر کر دیے جانے والے اپوزیشن رہنما میخائل ساکاشویلی کے ہزارہا حامیوں نے ملکی صدر پیٹرو یوروشینکو کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے۔ مظاہرین ساکاشویلی کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کر رہے تھے کہ پیٹرو یوروشینکو کو فوری طور پر مستعفی ہو جانا چاہیے۔ اس دوران مظاہرین نے یوکرائنی صدر کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے الزام لگایا کہ وہ چوری کے مرتکب ہوئے ہیں۔ جارجیا کے سابق صدر ساکاشویلی، جن کے پاس یوکرائن کی شہریت بھی ہے، چار سال قبل جارجیا چھوڑ کر یوکرائن منتقل ہو گئے تھے۔ شروع میں وہ یوروشینکو کے قریبی اتحادی تھے لیکن بعد میں وہ یوکرائنی صدر کے شدید مخالف ہو گئے تھے۔