جونیئر ٹرمپ کاروباری دورے پر نئی دہلی پہنچ گئے عشائیہ میں شراب و کباب سے ’’میزبانی‘‘ کی جائیگی
نئی دہلی ،واشنگٹن (نیٹ نیوز + اے ایف پی) بھارت میں ٹرمپ خاندان کے رہائشی منصوبوں میں مہنگی جائیدادیں خریدنے کے خواہشمند لوگوں کو ترغیب دینے کیلئے ایک ہفتے کے دورے پر نئی دہلی پہنچ گئے۔ جہاں بیسیوں سرمایہ کار اور ان کے اہلخانہ ڈنر میں جونیئر ٹرمپ کے ہمراہ شریک ہوں گے، پرتعیش عشائیہ میںشراب و کباب کا خصوصی انتظام کیا جائے گا۔