یمن: حیس میں باغی حوثیوں کا حملہ پسپا‘ 60 مارے گئے‘ متعدد گرفتار
صنعائ(این این آئی)یمن میں سرکاری فوج اور عوامی مزاحمت کاروں نے اتحادی طیاروں کی معاونت سے حیس ضلع کی جانب حوثی ملیشیا کے ایک حملے کو پسپا کر دیا۔ اس دوران 60 سے زیادہ باغی ہلاک اور زخمی ہو گئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ حوثی ملیشیا نے موٹر سائیکلوں کا استعمال کرتے ہوئے بڑا حملہ کیا اور اس دوران باغیوں کی جانب سے توپ کے گولے اور راکٹ بھی داغے گئے۔۔دریں اثناء متحدہ عرب امارات کا ایک فوجی جوان یمن میں حوثیوں کے خلاف جاری آپریشن کے دوران شہید ہوگیا۔افواج نے سارجنٹ علی خلیفہ ھاشم المسماری کی شہادت پر سارجنٹ کے اہل خانہ سے تعزیت اور اس کی بلندی درجات کے ساتھ پسماندگان کے لیے صبرو جمیل کی دعا کی ہے۔ادھر یمن کے مغربی شہر المخا میں عرب اتحاد کے فضائی دفاعی نظام نے باغی حوثیوں ملیشیا کی جانب سے داغا جانے والا میزائل ہدف پر پہنچنے سے قبل شہر کے اوپر فضا میں تباہ کر دیا گیا۔