بانی تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر طاہر القادری کی سالگرہ پر تقاریب
لاہور (سپیشل رپورٹر) تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 67 ویں سالگرہ پر لاہور مرکزی سیکرٹریٹ میں کارکنان،عہدیداران کی طرف سے 23بکرے قربان کئے گئے۔ شہر شہر سالگرہ کے کیک کاٹے گئے اور صحت اور درازی عمر کیلئے دعائیں کی گئیں۔سربراہ عوامی تحریک نے دنیا بھر سے کارکنان،سیاسی،سماجی،مذہبی لیڈر شپ کی طرف سے نیک تمنائوں کے اظہار شکریہ ادا کیا۔ سالگرہ کے حوالے سے لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ سمیت پاکستان کے مختلف شہروں میں تقریبات منعقد ہوئیں اور کیک کاٹے گئے ، امریکہ، برطانیہ، سپین، ڈنمارک، ہالینڈ، ناروے، کینیڈا، آسٹریلیا، سائوتھ افریقہ کے مختلف شہروں میں منہاج القرآن کے اسلامک سنٹرز میں خصوصی تقاریب منعقد ہوئیں۔ قاضی زاہد حسین نے کہاکہ دین اور سیاست کیلئے ڈاکٹر طاہرا لقادری نے عالم اسلام اور انسانیت کی قابل تقلید خدمت کی۔خرم نواز گنڈا پور نے کہاکہ ڈاکٹر طاہر القادری پوری دنیا میں اسلام اور پاکستان کی شناخت ہیں۔