نصف ملکی آبادی کی یومیہ آمدن ایک ڈالر سے بھی کم ہے: میاں مقصود
لاہور ( سپیشل رپورٹر) امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے کہاہے کہ پورے ملک میں بدحالی اور افلاس کی صورتحال ہے۔ملک کی نصف سے آبادی ایک ڈالر یومیہ سے بھی کم پر گزارہ کرنے پر مجبور ہے۔مسلم لیگ(ن) کی حکومت تمام تردعوئوں کے باوجوداپنے تقریبا پانچ سالہ دور میں غریب عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف فراہم نہیں کرسکی۔ملکی ترقی میں مزدوروں کااہم کردار ہے لیکن افسوس ناک امریہ ہے کہ اس وقت ملک میں مزدور طبقے کاحال سب سے برا ہے،ان کا استحصال بند ہونا چاہئے۔