سماجی انصاف کا عالمی دن آج مادری زبان کا کل منایا جائے گا
لاہور(اے پی پی ) پاکستان سمیت دنیا بھر میں سماجی انصاف کا دن (ورلڈ ڈے آف سوشل جسٹس) آج 20 فروری برو ز منگل کو منایاجائیگا۔ اس موقع پر مختلف شہروں میں سیمینارز ، کانفرنسز، مذاکروں ، مباحثوں اور دیگر تقریبات کا انعقاد کیاجائیگا جس میں اہم سیاسی ، دینی ، مذہبی رہنما ، ماہرین قانون ، دانشور، اہم صحافتی شخصیات ، حقوق انسانی کی تنظیموںکے عہدیداران خطاب کریں گے۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں مادری زبان کا عالمی دن کل 21 فروری بدھ کو منایا جائیگا۔ اس موقع پر خصوصی واکس ، سیمینارز ، کانفرنسز اور دیگر تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔