گوجرانوالہ: غربت کے ہاتھوں مجبور 2 بچوں کی ماں نے نہر میں چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) غربت کے ہاتھوں مجبور دو بچوں کی ماں نے نہر میں چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی، نہر میں ڈوبنے والی خاتون کی نعش تا حال نہ مل سکی، گلہ میاں شہر یار والی کی رہائشی رضیہ بی بی گھریلو حالات ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے بے حد پریشان تھی۔ جس نے غربت کے ہاتھوں مجبور ہو کر نہر اپر چناب میں چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی، تاہم واقعہ کی اطلا ع پا کر ریسکیو کے غوطہ خور اور سیٹلائٹ ٹائون پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی، ریسکیو کے سرچ آپریشن کے دوران تاحال خاتون کی نعش نہ مل سکی، ادھر یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ نہر میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرنیوالی دو بچوں کی ماں تھی۔