رکھما بائی کا جنم1864ء میں بمبئی میں ہوا تھا۔ گیارہ برس کی ہوئی، تو بیاہ دی گئی۔ مگر وہ ڈٹ گئی کہ شوہر کے ساتھ نہیں جائے گی، ابھی تو میں نے پڑھنا ہے۔ دو چار برس بعد پھر اصرار ہوا، تو رکھما کا وہی جواب تھا۔ شوہر عدالت چلا گیا اور رکھما مقدمہ ہار گئی۔ اپیل کی، مگر وہ بھی اس کے خلاف گئی۔ بلکہ جج نے لکھا کہ حکم عدولی کی صورت میں چھ ماہ کی جیل ہوگی۔
رکھما نے پھر بھی ہمت نہیں ہاری اور قیصرۂ ہند وکٹوریہ کے نام عرضداشت لکھی کہ وہ بچپن کی شادی کو نہیں مانتی۔ ڈاکٹر بننا اس کا سپنا ہے، مگر عدالت حائل ہورہی ہے۔ تُرت جواب آیا، ملکہ نے عدالت کا فیصلہ منسوخ کردیا۔ بعد میں یہی حکمنامہ شادی کی عمر کے قانون مجریہ 1891ء کی بنیاد بنا۔ اور رکھما کے خواب کی تعبیر یوں ہوئی، کہ برطانیہ میں طب کی تعلیم کے لئے وظیفہ مل گیا۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024