جاپانی حکومت اور یو این ڈی پی میں پاکستان کیلئے ایک معاہدہ پر دستخط
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) حکومت جاپان اور یو این ڈی پی نے ایک سمجھوتے پر دستخط کئے ہیں جس کے تحت سندھ اور کے پی کے میںنوجوانوں کی مدد کے پروگرام کے لئے جاپان 3.9 ملین ڈالر فراہم کرے گا۔ یو این ڈی پی کے کنٹری ڈائریکٹر نے اس موقع پر خطاب میں کہا کہ جاب مارکیٹ میں داخل ہونے والے نوجوانوں کو ہر سال 1.8 ملین نئی ملازمتوں کے مواقع کی ضرورت ہے۔ جاپان کے سفیر نے کہا کہ پاکستان کی آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے۔ ملک کی ترقی کے لئے نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع کی بہت زیادہ ضرورت ہے۔