صوبوں کے درمیان گیس کی تقسیم سے متعلق کیس کی سماعت ملتوی
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ نے صوبوں کے درمیان گیس کی تقسیم کے حوالے سے کیس کی سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کرتے ہوئے مقدمہ کا فیصلہ کرنے کیلئے نئے بینچ کی تشکیل کا فیصلہ کیا ہے۔ سوموار کو چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کا آغاز کیا تو چیف جسٹس نے فریقین کے وکلا کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ عدالت نے کیس کا جائزہ لیا ہے میرے خیال سے اس کیس کے لئے نیا بینچ تشکیل دیاجاناچاہیے اس لئے آج اس کیس کونہیں سن رہے سماعت کے لئے نیابینچ تشکیل دیاجائے گا۔