جی او سی حیدرآباد نے درگاہ شاہ عبداللطیف بھٹائی کی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا
حیدرآباد(نامہ نگاران) جی او سی حیدرآباد میجر جنرل محمد علی نے درگاہ شاہ عبدالطیف بھٹائی پہنچ کر درگاہ کی سیکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے عظیم صوفی بزرگ شاعر شاہ لطیف کے مزار پرپھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر کمشنر حیدرآباد سعید احمد منگینجو، ڈی آئی جی حیدرآباد جاوید عالم اوڈھو نے درگاہ کی سیکیورٹی کے حوالے سے بریفنگ دی۔ جب کہ درگاہ کے گدی نشین سید وقار حسین شاہ نے حضرت شاہ عبدالطیف بھٹائی ؒ کی حیات ، فکر ، فلسفے اور پیغام پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مٹیاری پرویز احمد بلوچ، چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف منور علی مہیسر اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ جی او سی حیدرآباد نے درگاہ کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا۔
درگاہ/ جائزہ