دولہا 66سالہ اور دلہن طلاق یافتہ ایسی شادی پر فٹے منہ کی آوازیں ہی آتی ہیں: رانا ثناء اللہ
فیصل آباد +لاہور (نمائندہ خصوصی+ایجنسیاں) وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان کا عدلیہ کے فیصلے کو کمزور کہنا نواز شریف کے موقف کی کامیابی ہے، نواز شریف کو مسلم لیگ (ن) کا صدر رہنے یا نہ رہنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، نیب ریفرنسز میں نواز شریف اور مریم نواز کے خلاف ایک لفظ بھی نہیں، عمران خان اور انکی اہلیہ کو شادی مبارکباد دیتا ہوں، مجھے کوئی امید نہیں کہ عمران خان مجھے دعوت ولیمہ پر بلائیں گے اور میرا نہیں خیال کہ چوہدری نثار عمران خان کے ولیمہ پر جائیں گے۔ پیر کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ شادی ایک مقدس بندھن ہے، عمران خان کی شادی ہوچکی تھی معاملے کو چھپایا گیا۔ شادی مقدس بندھن ہے ایک شرعی ذمہ داری ہے، انسان شادی کے بغیر مکمل نہیں ہوتا۔ اگر دولہا 66سال اور دلہن پچاس سالہ طلاق یافتہ ہو تو خلق خدا سے ایسی آواز آتی ہے، در لعنت فٹے منہ‘ ویسے پیروں کا اچھا تاثر نہیں لیکن پنکی پیر نے بھٹہ بٹھا دیا ہے‘ مجھے شک ہے شاید پہلے ریحام خان کی طرح شادی بنتی نظر نہیں آ رہی‘ عمران خان ولیمہ پر مجھے نہیں بلائیں گے مفتی سعید کو عمران خان نے اپنی شادیوں کیلئے رکھا ہے۔ پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے کہا پیروں اور بزرگوں کی عزت کرتا ہوں داتا صاحب سخی سرور کی وجہ سے اسلام پھیلا پھر پیری مریدی پھیلی‘ اللہ کے سوا کسی اور پیر یا پیرنی سے دعا نہیں مانگنی چاہئے، عوام ووٹ سے پارلیمنٹ میں منتخب کرتے ہیں، جے آئی ٹی عوام ہیں اکیس کروڑ ہیں۔ رانا ثناء اللہ نے عمران خان کو ہنی مون ٹکٹ کی پیشکش بھی کی۔ صوبائی وزیر قانون رانا رانا ثناء اﷲ خاں نے کہا کہ آئندہ جنرل الیکشن لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی پر قابو پانے والوں اور ملکی ترقی کو روکنے کیلئے انتشار پھیلانے والوں کے مابین ہو گا جو مسلم لیگ ( ن ) عمدہ کارکردگی کی بنا پر جیتے گی ۔ دھرنوں اور احتجاجی سیاست کرنیوالوں کو خفت کے سوا کچھ حاصل نہیں ہو گا ۔ انہوں نے یہ بات سرسید ٹائون کے اے بلاک میں تزئین وبحالی کے بعد حق باہو پارک کا افتتاح کرتے ہوئے کہی جس پر 45 لاکھ روپے کے فنڈز خرچ ہوئے ہیں ۔صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اﷲ نے کہا کہ بنیادی سہولیات اور ترقی کے حوالے سے سرسید ٹائون کی صورتحال پہلے سے ہزار گنا بہتر ہے۔ 10 سال قبل یہ محلہ گندے پانی کے جوہڑوں اور ٹوٹی سڑکوں کے ساتھ ابتر نقشہ پیش کررہا تھا لیکن کروڑوں روپے کی لاگت سے پائیدار اورخوبصورت سڑکوں کی تعمیر ‘ واٹر سپلائی اور سیوریج کے منصوبوں کی فراہمی ‘ سڑکوں کی اپ گریڈیشن‘ پارکس کی تزئین و آرائش ‘ سٹریٹ لائٹس ‘ کمیونٹی سنٹر اور دیگر ترقیاتی کاموں سے اسکا نقشہ خوشحالی میں بدل گیا ہے جوکہ اسکا علاقہ کے لوگوںکی بھرپور حمایت اورمحبت کا ثمر ہے۔
رانا ثنا