انتظار قتل کیس کی نئی جے آئی ٹی کا سینٹرل پولیس آفس میں پہلا اجلاس
کراچی( کرائم رپورٹر) ڈیفنس میں اے سی ایل سی پولیس کے اہلکاروں کی فائرنگ سے کار سوار نوجوان انتظار احمد کی ہلاکت کی تحقیقات کے لئے بننے والی نئی جے آئی ٹی کا پہلا اجلاس پیر کو سینٹرل پولیس آفس کراچی میں ہوا جس میں مقتول انتظار کے والد اشتیاق احمد کے علاوہ واقعے کی واحد عینی شاہد نوجوان لڑکی مدیحہ کیانی کابیان بھی قلمبند کیا گیا اجلاس کے بعد مقتول کے والد اشتیاق احمد نے نئی جے آئی ٹی پر اعتماد کا اظہار کیا اورکہا کہ انہیں انصاف ملنے کی امید ہے۔ جب کہ اشتیاق احمد کے ساتھ موجود ان کے وکیل کا کہنا تھا کہ آج کا اجلاس ان کیمرہ تھا اور اس کی تفصیلات فی الحال ظاہر نہیں کی جاسکتیں۔
نئی جے آئی ٹی