ملک کے نامور فنکار پیپلزپارٹی میں شامل ہورہے ہیں ، سعید غنی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ملک کے نامور فنکار پاکستان پیپلزپارٹی میں شامل ہورہے ہیں‘ملک میں افراتفری کے خاتمے کے لئے ان کا کردار اہمیت کا حامل ہے‘پیپلزپارٹی
ایک لبرل اور بہتر معاشرے کے لئے کام کررہی ہے ۔ یہ بات پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر ایم پی اے سعید غنی نے پی پی پی میڈیا سیل بلاول ہائوس میںٹی وی انڈسٹری کے مختلف شعبوںسے تعلق رکھنے والے فنکاروں کی شمولیت کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر پیپلز کلچر ونگ کی گل رعنا، ایوب کھوسو، قیصر خان نظامانی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے جبکہ شمولیت حاصل کرنے والوں میں حسن سومرو اور ان کی بیگم، گلزار حسین ،آغا شیراز، فہد شیروانی، ایاز احمد، محسن امجد، احسن عباس، سعدی آشان،قنان چوہدری، بہرم علی سید، ڈاکٹر شہناز فاروق، صباحت بخاری، نین منیارسمیت دیگر ہیں۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے فنکاروں کا کہنا تھا کہ ہم یہاں کام کرنے آئیں ہیں اور پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اس ملک کے نوجوان قیادت ہے جو پوری دنیا میں ملک پاکستان کا نام روشن کررہے ہیں۔