گورنمنٹ اسکولوں کے پوزیشن ہولڈر زکی بھرپور پذیرائی ضروری ہے‘پروفیسر سعید الدین
کراچی ( نیوز رپورٹر) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت گورنمنٹ اسکولوں کے ہونہار طلباءو طالبات میں شیلڈ، اسناد اور انعامات کے سلسلے میں ایک تقریب بورڈ آفس کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوئی ان طلباءوطالبات نے میٹرک کے سالانہ امتحانات 2017 میں ٹاپ دس پوزیشنیں حاصل کی تھیں۔ تقریب کی صدارت چیئرمین میٹرک بورڈ پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین کر رہے تھے۔ طلباءمیں پہلی پوزیشن ارسلان بھٹو، حبیب علوی، امیر حمزہ، دوسری پوزیشن عمیر لیاقت، اویس احمد، تیسری پوزیشن علی اسامہ، چوتھی پوزیشن محمد