پٹہکہ مسلونڈی حلقہ نمبر 2 آزاد کشمیرمیں ابتک سکول نہیں
مکرمی :گورنمنٹ سکول مظفرآباد پٹہکہ مسلونڈی حلقہ نمبر 2 میں آزاد کشمیر میںعرصہ دراز سے گورنمنٹ سکول تعمیر کرنے کی منظوری دی جا چکی ہے مگر اس ضمن میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔ مذکورہ علاقہ میں سرکاری سکول تعمیر کرنے کی منظوری قیام پاکستان کے وقت آزاد کشمیر کی آزادی کے موقع پر دی گئی مگر سکول کی عمارت تعمیر نہ ہونے کی وجہ سے بچے فرش اور پتھروں پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کرتے ہیں ، اہل علاقہ نے ایم ایل اے چوہدری شہزاد سے متعدد بار اپیلیں کیں مگر انھوں نے اس جانب توجہ نہ دی۔ علاقہ معززیں نے بتایا کہ 200 سے زائد بچوں کو پڑھانے کے لئے کوئی عمارت میسر نہیں اور انھیں ٹاٹ کے فرش پر بیٹھ کر پڑھایا جاتا ہے۔ عوامی حلقوں نے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان سے اپیل کی ہے کہ وہ علاقے میں گورنمنٹ سکول کی تعمیر کے ضمن میں ذاتی دلچسپی لیں اور لوگوں کا دیرینہ مسئلہ حل کرائیں۔( محمد ایوب، محمد صدیق، قاری ظفیر، عبدالرشید، گل زمان و دیگر پٹہکہ مسلونڈی حلقہ نمبر 2 آزاد کشمیر)