اجوائن نظام ہضم کی بہتری کیلئے انتہائی مفید دوا ہے: نئی تحقیق
اسلام آباد (اے پی پی) طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اجوائن نظام ہضم کی بہتری کیلئے انتہائی مفید دوا ہے۔ اسکے استعمال سے بلغم اور ریاح ، پیٹ کے کیڑوں کے خاتمہ کے ساتھ ساتھ رگوں کے سرے کھولنے اور جگر کی سختی کو دور کرنے اور گردہ و مثانہ کی پتھری کو توڑنے میں بھی مدد حاصل کی جا سکتی ہے۔