اچانک پسٹل چل جانے سے میاں بیوی زخمی
لاہور (نامہ نگار) اچانک پسٹل چل جانے سے میاں بیوی زخمی ہو گئے۔ جن کو فوری تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 13 فین روڈ کے رہائشی محمد احسن اقبال گذشتہ روز کار پر اپنی بیوی کے ہمراہ جا رہے تھے کہ اس دوران احسن اقبال گاڑی ڈرائیو کرتے ہوئے اپنی گاڑی میں پڑے پسٹل کو سیٹ سے باہر نکال کر دوسری سائیڈ پر رکھنے لگا کہ اچانک گولی چل گئی جس کے باعث وہ اور اس کی بیوی زخمی ہو گئے۔ امدادی ٹیموں نے دونوں میاں بیوی کو طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچا دیا۔