شارٹ فال 4910 میگاواٹ ہو گیا‘ 16 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ جاری
لاہور (نیوز رپورٹر) بجلی کی طلب و رسد میں 4810 میگا واٹ کا فرق رہا جس کے باعث شہروں میں10سے 12 اور دیہی علاقوں میں16گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ کی گئی ۔ دوسری جانب وزارت بجلی و پانی نے صارفین کو گرمیوں میں بد ترین لوڈ شیڈنگ کے لئے تیار رہنے کا انتباہ دے دیا ۔ وزارت بجلی و پانی نے ڈسکوز کو موسم گرما کی آمد سے قبل ٹرانسفارمرز کی اپ گریڈیشن کی بھی ہدایت کر دی ۔ اس حوالے سے تمام ڈسکوز کو سرکلر بھیج دیا گیا ہے ۔ انرجی مینجمنٹ سیل کے ذرائع کے مطابق گزشتہ روز بجلی کی مجموعی ڈیمانڈ 14270 میگا واٹ جبکہ پیداوار 9460 میگا واٹ رہی ۔