ملک مزید سانحات کا متحمل نہیں ہوسکتا: میاں نوید انجم
لاہور (خصوصی نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے رہنما و ممبر پنجاب اسمبلی میاں نوید انجم نے کہا ہے کہ ملک مزید سانحات کا متحمل نہیں ہوسکتا، یہ لسانیت اور منافرت کے نام پر ایک دوسرے کو مارنے کا وقت نہیں، متحد نہ ہوئے تو تباہی سے نہیں بچ سکیں گے، دشمن ملک ہمارے اختلافات کو ہوا دینے اور ان سے فائدہ اٹھانے کی گھات لگائے بیٹھے ہیں، خدارا! اتحاد و یکجہتی اور اسلامی اُخوت کو فروغ دیا جائے، اتحادی حکمران اپنے مہرے طاہرالقادری کی اوٹ میں چھپ کر جمہوریت اور انتخابات کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں۔