نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام لاہور میں قائد اعظم محمد علی جناح کی اہلیہ مریم جناح کی یاد میں تقریب منعقد کی گئی۔
نظریہ پاکستان ٹرسٹ نے تحریک پاکستان ورکرزٹرسٹ کے اشتراک سے مریم جناح کی یاد میں خصوصی تقریب منعقد کی ۔ مقررین نے مریم جناح کی شخصیت اور قائد اعظم کے ساتھ ان کے دلی لگاؤ کو بے حد سراہا اور سیاسی جدوجہد میں قائداعظم کا بھر پور ساتھ دینے کی تعریف کی ۔ تقریب کی مہمان خصوصی بیگم خورشید نیازی تھیں، مقررین میں بیگم مہناز رفیع ، پروفیسرڈاکٹر پروین خان ،ڈاکٹر راشدہ قریشی اور حکیم راحت نسیم شامل تھے ۔ تقریب میں مقامی سکول کی طالبات نے شرکت کی ۔