مکرمی! وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کچھ عرصہ پہلے ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت کمزور نہیں ہے اور ہم پانچ سال پورے کریں گے کیونکہ حکومت نے تمام بڑے بڑے مسائل حل کر دیئے ہیں اور عوام ان کی حکومت سے بہت خوش ہیں اور اب تو چھوٹے چھوٹے مسائل باقی ہیں وہ بھی آئندہ چند روز میں حل ہو جائیں گے۔ گیلانی صاحب ملک میں میرٹ کی خلاف ورزی، کرپشن، لوٹ کھسوٹ کی خبریں عام ہیں حکومت کسی جگہ دکھائی نہیں دے رہی۔ صوبہ پنجاب اور وفاق کے درمیان جو لڑائی شروع ہوگئی جو دلوں میں نفرت اپنی جگہ گھر کر رہی ہے اس لئے یہ محسوس ہو رہا ہے کہ پنجاب اور وفاق منطقی انجام کی طرف بڑھ رہی ہے۔ اگر عوام اور عام شہری حکمرانوں اور حکومت سے غیر مطمئن ہیں تو پھر چاہے پوری دنیا اس حکومت کی حمایت کرے وہ حکومت مضبوط نہیں ہوتی وہ حکومت کبھی بھی اپنی مدت پوری نہیں کر سکتی۔ یہ کہاں لکھا ہے کہ عوام کو پریشانی میں مبتلا کر دیا جائے میں سمجھتا ہوں کہ ان کو غریب عوام کے لئے روٹی کپڑا اور مکان کی کوئی فکر نہیں صرف اپنی کرسیاں بچانے کی فکر میں ہیں۔ میں سمجھتا ہوں کہ آج ہماری سیاسی صورت حال کی اصل وجہ ہمارے سیاست دانوں کی بے اصولیاں ہیں ان کی زندگی کا ایک ہی اصول ہے شاید ان کا کوئی اصول نہیں اسی وجہ سے عوام کا کوئی مسئلہ حل نہیں ہو رہا اور شاید یہ مسئلہ اس وقت تک رہے گا جب تک ہماری سیاست میں اصول پیدا نہیں ہوتے۔ (رفاقت شاہ 0333-4325061)
عاشقانِ عمران خاں کی مایوسی کے عکاس ضمنی انتخابات کے نتائج
Apr 23, 2024