مکرمی ! گزشتہ حکومت نے چھٹی سے دسویں کی طالبات تک 200 روپے ماہانہ وظیفہ مقرر کیا تھا۔ حکومت کا یہ اچھا اقدام تھا جو موجودہ حکومت نے بھی جاری رکھا جس سے غریب والدین اپنی بچیوں کو سکول بھجوانے میں آسانی محسوس کرتے تھے ۔چھ ماہ سے یہ وظیفہ بند کر دیا گیا ہے جو سراسر زیادتی ہے جس سے طالبات کی تعداد میں پھر سے کمی ہونا شروع ہو گئی ہے۔ گزشتہ حکومت کے اچھے کاموں کو جاری رہنا چاہیے۔ خادمِ پنجاب فوری نوٹس لیتے ہوئے یہ وظیفہ بحال کرائیں۔
(رائے مبشر خان ایڈووکیٹ ۔ اوکاڑہ‘ فون 0300-6954774)
(رائے مبشر خان ایڈووکیٹ ۔ اوکاڑہ‘ فون 0300-6954774)