واشنگٹن +بیجنگ (آن لائن) تبتیوں کے روحانی پیشواءدلائی لامہ نے امریکی صدر باراک اوباما کے ساتھ ملاقات کی ہے جبکہ چین نے اس ملاقات کو عالمی اصولوں کے منافی اور چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت قرار دیا ہے اور بیجنگ میں امریکی سفیر کو طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کرایاگیاہے۔امریکی صدر باراک اوباما نے چین کی طرف سے مسلسل انتباہ کو نظر انداز کرتے ہوئے وائٹ ہاﺅس میں دلائی لامہ سے ملاقات کی ہے۔ وائٹ ہاﺅس کے بیان کے مطابق یہ ملاقات 70 منٹ تک جاری رہی جس میں صدر اوباما نے دلائی لامہ کے چینی حکومت کے ساتھ مذاکرات کرنے اور عدم تشدد کے عزائم کو سراہا ہے جبکہ صدر اوباما نے چین اور دلائی لامہ دونوں فریقین کی حوصلہ افزائی کی ہے کہ مذاکرات کے ذریعے تنازعات کا حل نکالا جائے جبکہ دونوں رہنماﺅں نے امریکہ‘ چین مثبت تعاون پر مبنی تعلقات کی اہمیت پر بھی اتفاق کیاہے۔ وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے امریکہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اس ملاقات سے پیدا ہونے والے غلط تاثر کو زائل کرنے کےلئے فوری اقدام کرےملاقات کے بعد جاری بیان میں وائٹ ہاﺅس کے ترجمان رابرٹ گبز نے دلائی لامہ کے مقاصد کی حمایت کی ہے۔ ملاقات کے بعد دلائی لاما نے صحافیوں کو بتایا کہ انہوں نے تبت کے عوام کی طرف سے امریکی صدر سے ملاقات کی۔ان کا کہنا تھا کہ صدر اوباما تبت کے معاملے پر ہمیشہ ہی تشویش کا اظہار کرتے رہے ہیں۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024