لاہور( خبر نگار خصوصی) پاکستان میں برطانیہ کے نو تعینات ہائی کمشنر ایڈ تھامسن نے گورنر ہاﺅس میں گورنر سلمان تاثیر سے ملاقات کی ایک گھنٹہ سے زائد ملاقات میں دلچسپی کے باہمی امور پر گفتگو ہوئی۔ملاقات میں برٹش ہائی کمیشن کی سکینڈ سیکرٹری پولیٹیکل مس ایلسا لیتھم بھی موجود تھیں۔ گورنرنے کہا کہ برطانیہ پرائمری تعلیم کےساتھ ہائر ایجوکیشن کے فروغ میں پاکستان کی معاونت کرے جبکہ برطانوی یونیورسٹیوں میں پاکستانی طلباءکیلئے سکالر شپ میں اضافہ کیاجائے۔ برطانوی ہائی کمشنر ایڈم تھامسن نے کہا کہ برطانوی حکومت پاکستانیوں کو ویزے کے اجراءکو مزید آسان بنا رہی ہے۔ برطانیہ پاکستان میں پرائمری تعلیم کےساتھ ساتھ ہائر ایجوکیشن کے فروغ میں بھی کردارادا کررہی ہے انہوں نے کہا کہ برطانیہ پاکستان کو مشکل کی اس گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑے گا۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024