میلبورن (اے پی پی) رواں سال کی ناقابل شکست آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیزکو پانچویں اور آخری ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں 125رنزکے بڑے مارجن سے شکست دے کر سیریز 4-0سے جیت لی۔ جیمز ہوپس مین آف دی میچ جبکہ رکی پونٹنگ میچ آف دی سیریز قرار پائے۔آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر324رنزبنائے۔ رکی پونٹنگ 61، جیمزہوپس 57ناٹ آﺅٹ اور شین واٹسن 51رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ ویسٹ انڈیز کی طرف سے رام پال اور پولارڈ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ویسٹ انڈیز کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور325رنزکے تعاقب میں 199رنز پرڈھیر ہوگئی۔ ویسٹ انڈیز کی پہلی 4وکٹیں 39کے مجموعی سکورپر گرگئیں۔کپتان کرس گیل14، ڈولن صفر، ڈیونارائن 4اور ویول ہائینڈز 5رنز بنانے کے بعد پویلین واپس لوٹ گئے۔ کیرن پولارڈ 45رنزبنانے کے بعدآﺅٹ ہوئے ان کی وکٹ جیمز ہوپس نے حاصل کی۔ سمتھ بھی 21رنزبنانے کے بعد رن آﺅٹ ہوگئے۔سمنز29،رام دین 3،ملر22اوررام پال 4رنزبناکر آﺅٹ ہوئے۔ ڈیرن سیمی نے 3چھکوں اور3چوکوں کی مدد سے 47رنزبنائے اور آﺅٹ نہیں ہوئے۔ اس طرح ویسٹ انڈیزکی پوری ٹیم 36.5 اوورزمیں 199رنزبناکر آﺅٹ ہوگئی۔ آسٹریلیا کی طرف سے ڈگ بولنجرنے 3،رائن ہیرس اورسمتھ نے دو، دو جبکہ ہوپس اورمیک کائے نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔جیمزہوپس کو شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پرمیچ کا بہترین کھلاڑی قراردیا گیا جبکہ آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024