پاکستان ریلوے کی تمام پرانی عمارات کی بحالی اور مرمت کی جائے گی: اعظم سواتی
وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے کہا ہے کہ حکومت قومی اداروں میں اصلاحات لانے کے لئے پوری کوشش کر رہی ہے. لاہور میں اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محصول حاصل کرنے کے لئے پاکستان ریلوے کی تمام پرانی عمارات کی بحالی اور مرمت کی جائے گی۔
وزیر موصوف نے کہا کہ ہم نے ایک سال کے اندر ریلوے کو ایک منافع بخش ادارہ میں تبدیل کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔
انہوں نے محکمہ کی ترقی کے لئے ریلوے ملازمین کی لگن اور محنت کی تعریف کی۔