کابل (اے پی پی)افغانستان کی اعلی قومی مصالحتی کونسل کے سربراہ عبداللہ عبداللہ نے طالبان کے ساتھ امن مذاکرات کے عمل میں خواتین کی موجودگی پر زور دیا ہے۔انہوں نے کابل میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ امن مذاکرات میں خواتین اہم کردار ادا کریں گی۔ایران ٹی وی کے مطابق افغانستان کی اعلی قومی مصالحتی کونسل کے سربراہ نے اعلان کیا ہے کہ بنیادی موضوعات پر مذاکرات کا دوسرا مرحلہ طے شدہ تاریخ پر ہی شروع ہو گا۔طالبان گروہ کے ساتھ افغان حکومت کے امن مذاکرات کا ایک اہم موضوع جنگ بندی ہوگا۔ افغانستان کے عوام ایک عرصے سے جنگ و خونریزی کا شکار ہیں اور بدامنی و تشویش نے ان کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔
طالبان مذاکرات میں خواتین کی شرکت ضروری دوسرا مرحلہ طے شدہ تاریخ کو ہی شروع ہو گا
Dec 20, 2020