قومی ترانے کے خالق معروف شاعر ابولاثر حفیظ جالندھری کی37 ویں برسی آج21 دسمبر بروز ہفتہ کو نہایت ہی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی جائے گی۔ اس دن کی مناسبت سے ملک بھرمیں حفیظ جالندھری کی ادبی وملی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا جبکہ مرحوم کی روح کے ایصال ثواب پہنچانے کیلئے قرآن خوانی اور قبر پرفاتحہ خوانی بھی کی جائے گی۔ حفیظ جالندھری14 جنوری1900 کو بھارت کے علاقے جالندھر میں پیدا ہوئے اور21 دسمبر1982 کو82 برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے ۔الیکٹرانک میڈیا پروگرامز نشراور پرنٹ میڈیا فیچر شائع کریں گے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38