آسٹریلیا کی ریاست نیوساﺅتھ ویلز میں جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کے دوران مزید 2 فائر فائٹرز ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے۔ نیو ساﺅتھ ویلز رورل فائر سروس(آر ایف ایس) نے بتایا کہ یہ حادثہ گزشتہ روز سڈنی سے100 کلومیٹر کے فاصلے پر جنوب مغربی گاﺅں بوکسٹن میں اس وقت پیش آیا جب فائر فائٹرز جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کے لیے آپریشن میں مصروف تھے اور ان کا ٹرک آگ کی زد میں آگیا۔ آسٹریلیا کے وزیراعظم سکاٹ موریسن نے فائر فائٹرز کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ فائر فائٹرز نے بہت بہادری اور جذبے سے اپنے علاقوں کا دفاع کیا ان کا شمار انتہائی حوصلہ مند آسٹریلوی فائرفائٹرز میں رہے گا اور ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ریکارڈ گرمی اور جنگلاتی آگ کے باعث ہفتہ گرم ہوائیں اور درجہ حرارت میں اضافہ کا امکان ہے جو آگ بجھانے والے عملے کے لیے مشکل صورتحال کا باعث بن سکتا ہے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38