پاکستان کا مستقبل نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہے: ڈی پی او خانیوال
خانیوال(نمائندہ خصوصی ، نمائندہ نوائے وقت)محکمہ پولیس کے زیر اہتمام یونیورسٹی کالج آف مینجمنٹ اینڈ سائنسز خانیوال میں کمیونٹی پالیسنگ کے فروغ کے سلسلہ میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل شہزاد تھے جبکہ تقریب کی صدارت کیمپس ڈائریکٹر ڈاکٹر زاہد حسین چوہان نے کی ۔ ڈی پی اوفیصل شہزاد نے کہاکہ پاکستان کا مستقبل نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہے ہم نے مل جل کر روشن،تابناک،قانون کی پابندی کرنے والا پاکستان بنانا ہے اور اس کے لئے تمام کاوشیں اور وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔انہو ں نے کہاکہ پولیس او رعوام کے درمیان فاصلوں کو کم کرنے کیلئے پولیس نے شہریوں کو ان کے دروازوں تک سہولیات پہنچانے کیلئے موبائل خدمت وین فراہم کردی ہے۔کیمپس ڈائریکٹر ڈاکٹر زاہد حسین چوہان نے ڈی پی او فیصل شہزاد او ران کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا بعدازاں ڈی پی او نے سموگ آگاہی کا ؤنٹر اور پولیس کی سولہ سہولتوں سے مزین پولیس خدمت وین بارے طلباء وطالبات کو آگاہی فراہم کی۔ انہوں نے موسم بہار کے آغاز پر یونیورسٹی گراؤنڈ میں پودا بھی لگایا۔اس موقع پر یونیورسٹی انتظامیہ نے ڈی پی او کو اعزازی شیلڈ ز بھی پیش کی۔