اقلیتیں پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں برابر کی حصہ دار ہیں: مہندر پال سنگھ
وہاڑی( نمائندہ نوائے وقت)صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے انسانی حقوق سردار مہندر پال سنگھ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا پیغام ہے کہ پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتیں ہیں وہ قائد اعظم محمد علی جناح کے ویژن اور اسلامی تعلیمات کے مطابق برابر کے شہری ہیں ان کے حقوق جو ہیں برابر کے ہیں پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں برابر کے حصہ دار ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے دورہ وہاڑی کے موقع پر کرسمس تقریبات میں شرکت کے بعد مسیحی برادری کے سرکردہ رہنماؤں کے ہمراہ اے آر پی چرچ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پادری سلیمان کیلون ممبر ضلعی امن کمیٹی ماسٹر ریاض مسیح ساگر بنیامین گل پاسٹر حیات مسیح چوہدری عنایت مسیح پاسٹر یوآب گل سمیت مسیحی برادری کے رہنماوں کی کثیر تعداد موجود تھی قبل ازیں سردار مہندر پال سنگھ نے دیگر مسیحی رہنماؤں کے ساتھ کرسمس کیک کاٹا ۔