صوبہ خیبر پختوںخواہ کے ضلع کوہاٹ میں گاڑی تیز رفتاری کے باعث حادثے کا شکار ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق حادثہ تپی کے قریب گاڑی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا،حادثے کے نتیجے میں تین افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہوئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کیلئے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، زخمیوں اور جاں بحق افراد کا تعلق لکی کے علاقے شاب خیل سے ہے جو لاچی اسٹوڈنٹ میوزک نائٹ کیلئے کوہاٹ آئے تھے۔