اقوام متحدہ نے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کو انکی غیر موجودگی میں سنگین غداری کیس میں سنائی گئی سزا ئے موت کی مخالفت کی ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریز کے ایک ترجمان نے نیویارک میں نیوز بریفنگ میں کہا کہ وہ بخوبی آگاہ ہیں کہ یہ فیصلہ اپیل کے مرحلے میں ہے تاہم اقوام متحدہ نے سزائے موت کی ہمیشہ مخالفت کی ہے۔