اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی وی کرپشن کیس میں اینکر شاہد مسعود کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔جسٹس محسن اختر کیانی نے پی ٹی وی کرپشن کیس کی سماعت کرتے ہوئے سرکاری ٹی وی کے وکیل سے استفسار کیا کہ شریک ملزمان کی کیا پوزیشن ہے جس پر عدالت کو بتایا گیا کہ شاہد مسعود قید ہیں جب کہ دیگر ملزمان ضمانت پر ہیں اور پیسے واپس کر رہے ہیں۔ وکیل پی ٹی وی نے کہا کہ ملزم کاشف ربانی نے ایک کروڑ 30 لاکھ روپے واپس کیے جب کہ ملزم روشن مصطفی گیلانی نے 80 لاکھ روپے واپس کیے۔جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسار کیا کہ شریک ملزمان کی ضمانت میرٹ پر ہوئی یا پیسے واپس کر کے جس پر وکیل نے کہا میرٹ پر نہیں بلکہ پیسے واپس کر کے ان کی ضمانت ہوئی ہے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024