پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کی جب حکومت آئی ترقی کو آگے بڑھایا ہے، ملک سے بجلی کی لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی ختم کی، ہمارے دور میں مہنگائی کی کمر توڑی گئی۔سابق وزیراعظم نواز شریف نے پارلیمنٹ ہاﺅس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ عوامی مفاد کو ترجیح دی ہے، مسلم لیگ (ن) نے ملکی دفاع مضبوط کیا ہے، مسلم لیگ (ن) نے ہی پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میٹنگ میں تنظیم سازی سے متعلق فیصلے کئے گئے، ان فیصلوں کے سیاست پر دوررس اثرات ہوں گے، ان فیصلوں کا فائدہ پاکستان کو ہو گا۔ نواز شریف نے کہا کہ (ن) لیگ کی جب حکومت آئی ترقی کو آگے بڑھایا ہے، ملک سے بجلی کی لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی ختم کی، ہمارے دور میں مہنگائی کی کمر توڑی گئی، موجودہ حکومت نے مہنگائی کر دی، 10ہزار میں ملنے والا راشن اب 16ہزارروپے میں ملتا ہے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ مہنگائی کا طوفان آیا ہے، غریب آدمی کو سمجھ نہیں آرہا کیا کرے۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024