بینظیر بھٹو کی 10 ویں برسی ‘ وہاڑی سے جیالے گڑھی خدا بخش جائینگے: نوشیر خان
وہاڑی( نامہ نگار) پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو شہد کی 27دسمبر کو دسویں برسی انتہائی عقیدت واحترام کے ساتھ منا ئی جا ئے اور ملک بھر کی طرح وہاڑی سمیت ملتان ڈویژن سے ہزاروں جیالے انکے مزار گڑھی خدا بخش جا ئیں گے ان خیالات کااظہار پیپلز پارٹی ملتان ڈویژن کے صدر ملک نوشیر خان لنگڑیال نے ضلعی انفارمیشن سیکرٹری اشفاق رفیق خان بلوچ سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا اس موقعہ پر ضلعی رہنما بابا محمد یعقوب لنگاہ ، چودھری نذیر احمد گجر ، رائو شاہد کا مران ، ساگر گلِ ، ریاض بھدرو، حاجی رائو توفیق احمد ، میاں محمد اکبر ، احمدرمضان لنگاہ ودیگر موجود تھے انہوں نے کہا کہ شہید بینظیر بھٹو نے عوام کے حقوق کی جنگ لڑتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا ۔ 27دسمبر کو ہر قافلہ گڑھی خدا بخش کے لیے روانہ ہوگا آنے والا وقت پا کستان پیپلز پارٹی کا ہے۔