ایل ڈی اے کا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن ‘متعدد مسمار کر دیں
لاہور (خصوصی نامہ نگار) لاہورڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ٹائون پلاننگ ونگ کے عملے نے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف جاری آپریشن کے دوران گزشتہ روز کینال روڈ پر کارروائی کر کے گرڈ سٹیشن لال پل کے قریب ایک غیر قانونی عمارت مسمار جبکہ ہربنس پورہ کے علاقہ میں ڈیا ل ہائوس کے قریب تین عمارتیں سربمہر کر دیں۔اس کے علاوہ ڈ یفنس روڈ پر سٹی ہسپتال موہلنوال کے قریب غیر قانونی زیر تعمیر ایک اور کمرشل عمارت بھی مسمار کر دی ۔