گیس اور بجلی کا بحران مزید سنگین‘ شہری سراپا احتجاج
خانیوال‘ وہاڑی(نمائندوں سے) گیس اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ جاری بحران مزید سنگین ہو گیا شہری سراپا احتجاج پیپلز کالونی اور شہر کے مختلف بلاکوں میں سوئی گیس کی سپلائی رات گئے بند۔سول لائن کے مکینوں نے گیس کی سپلائی بند رہنے پر سراپا احتجاج اور سوئی گیس انتظامیہ کے خلاف مظاہرہ کر رہے ہیں ایک ماہ ہونے والا ہے جی ایم ریلوے کے حکم پر سول لائن میں 2انچ کی پائپ لائن بچھائی گئی مگر اتنے دن گزرنے کے باوجود اسکا ابھی تک کنکشن نہ دیا گیا طلبائ طالبات اور دفاتر کو جانے والے ملازمین صبح سویرے بغیر ناشتہ کے جانے پر مجبور ہیں۔سیاسی سماجی عوامی حلقوں کے علاوہ سول لائن خانیوال کے سرکردہ افراد چوہدری محمد رفیق۔چوہدری محمد ارشد۔ہاروان لرشید۔چوہدری مسعود صادق۔عمران نیازی۔چوہدری عمیر شاہد نے کہا کہ پہلے ملک میں بجلی کا بحران تھا اب سوئی گیس بند ہو چکی ہے وزیراعظم پاکستان میاں نوازشریف وزیراعلی شہباز شریف فوری نوٹس لیں اور سپلائی بحال کرائیں۔شہر اور گردو نواح میں بجلی اور گیس کی طویل لوڈشیڈنگ کاسلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے بے رو زگاری میں اضافہ ہونے لگا اور گھریلو خواتین کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا بجلی کی بندش سے ٹیوب ویل بند ہوجا نے کی بنائ پر فصل گندم پر منفی اثرات لگے پریشان حال عوام حکمرانوں کی بدعائیں دینے لگے اور باران رحمت کے لیے دْعائیں مانگ رہے ہیں جس پر پاکستان کسان اتحاد کے رہنما?ں چودھری عبدالغنی ، چودھری اعجا ز اکبر، میاں غلام احمد بورانہ ، چودھری عبدالمجید، چودھری آصف شہزاد ، میاں طاہر محمود کمبوہ ، چودھری نذیرا حمد ، چودھری محمد افضل ، محمد افضل وصلی ودیگر نے احتجا ج کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کی طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے شعبہ زراعت بری طرح متاثرہوا ہے حکمرانوں وعدوں کے با وجود لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں لہٰذا حکمران فی الفور گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کریں۔میلسی اور خانگڑھ بجلی اور گیس کی بدترین لوڈ شیڈنگ کے باعث صارفین شدید پریشان ہیں سردی کے باوجود غیر اعلانیہ بجلی اور لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ برقرار ہے جسکے باعث صارفین شدید پریشانی میں اس صورتحال کے باعث صارفین نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لیتے ہوئے لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔