پشاور میں سکیورٹی فورسز کی مختلف کاروائیوں میں ،نو دہشت گرد ہلاک ہو گئے جبکہ دو سیکیورٹی اہلکاروں نے جام شہادت بھی نوش کیا
ذرائع کے مطابق پشاور کے علاقے متنی میں سکیورٹی فورسز کی کاروائی کے دوران پانچ دہشت گرد ہلاک ہو گئے جبکہ متھرا مچنی پل پر پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ ہو ئی اور فائرنگ کے تبادلہ کے باعث ایس ایچ او شہید ہو گیا جبکہ دو دہشت گرد بھی مارے گئے ادھر شبقدر کے علاقے باڈی کورمیں دہشتگردوں کیخلاف پولیس اورفورسز نے مشترکہ کارروائی کیجس میں دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیاگیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکاراورایک ایف سی جوان شہیداور دو زخمی ہوگئے ادھر شب قدر میں سکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے مابین جھڑپ کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے اور سرچ آپریشن کے دوران چودہ مشکوک افراد گرفتار کرکے تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پربھی منتقل کر دیا گیا دوسری جانب سی سی پی او پشاور کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے تمام واقعہ کے شواہد اکھٹے کرلئے ہیں