خیرپورمیں مسافر وین کا گیس سلنڈر پھٹنے سے معصوم بچوں اور چھ خواتین سمیت تیرہ مسافر جاں بحق اور دس زخمی ہو گئے۔

خیرپورکے قریب سٹھارجہ روہڑی پُل پرپیش آنے والے افسوس ناک واقعہ میں سلنڈرپھٹنے کے بعد گاڑی کو آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں بارہ افراد موقع پرہی جھلس کر ہلاک ہوگئے جبکہ دس افراد کو تشویشناک حالت میں قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ گاڑی میں ڈرائیوراورکنڈیکٹرسمیت چوبیس افراد سوار تھے، ویگن کو آگ لگنے کے فوری بعد ڈرائیور اورکنڈیکٹرباہرنکلنے میں کامیاب ہوگئے۔ واقعہ کے بعد ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچ گئیں اورزخمی افراد کے ساتھ ہلاک ہونے والوں کوہنگورجہ اوررانی پورہسپتال منتقل کردیا