شہر میںنکاسی آب کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے:کمشنر لاہور 

Aug 20, 2024

لاہور(خبرنگار) کمشنر لاہور زید بن مقصود نے نکاسی آب آپریشن کے جائزہ کیلئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ ۔کمشنر لاہور نے کہا کہ لاہور کے کچھ علاقوں میں تیز بارش ہوئی ہے کمشنر لاہور نے ہدایت کی کہ قرطبہ چوک سے نکاسی آب آپریشن کو جلد مکمل کیا جائے۔انہوں نے کہا ایریاوائز رین فیلڈ رپورٹ کیمطابق بارشی علاقوں سے نکاسی آب آپریشن پر مزید وسائل لگائیں۔کمشنر لاہور نے کہا کہ واسا انتظامیہ فیلڈ میں موجود ہے‘نکاسی آب کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔زید بن مقصود نے قرطبہ چوک سے واسا سکرز مشینزاور ڈی واٹرنگ سیٹس سے نکاسی آب آپریشن کا بھی جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ فیلڈ میں کام کرنے والی مشینری کے جنریٹرز کو   فعال رکھا جائے۔

مزیدخبریں