تمباکو نوشی روکنے کیلئے عالمی ورکشاپ آذربائیجان میں کل شروع ہو گی
لاہور (خبر نگار) تمباکونوشی روکنے کیلئے دو روزہ عالمی ورکشاپ 21اگست کو آذربائیجان میں شروع ہو گی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی، جسٹس جواد حسن، جسٹس میاں گل حسن، جسٹس ثمن امتیاز شرکت کریں گے۔ چیف جسٹس ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد ججز کے بیرون ملک جانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔