پی ٹی بی مالی طور پر مستحکم، کاشتکاروں کو فصلوں کی حفاظت کیلئے مدد کرتا ہے: سید فخر امام
اسلام آباد (نا مہ نگار) وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق، سید فخر امام نے کہا ہے کہ پاکستان ٹوبیکو بورڈ (پی ٹی بی) مالی طور پر مستحکم ادارہ ہے۔ یہ بات وفاقی وزیر نے بدھ کے روز چیئرمین پی ٹی بی سید سہیل الطاف سے ملاقات کے دوران کہی۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پی ٹی بی تمباکو کے کاشتکاروں کو فصلوں کی حفاظت کے لئے مدد کرتا ہے۔ پی ٹی بی وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق کے ماتحت قانونی نیم خودمختار محکمہ ہے۔