سعودی عرب میں کھجوروں کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ 2020 کی پہلی ششماہی کے دوران کھجوروں کی برآمدات میں 8.5 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔سعودی خبررساں ادارے کے مطابق محکمہ شماریات نے بتایا کہ 2020 کی پہلی ششماہی کے دوران کھجوروں کی برآمدات میں 9 فیصد کا اضافہ ہوا۔2019 کے مقابلے میں ایک لاکھ 21 ہزار ٹن کھجوریں برآمد کی گئیں۔ 2019 کی پہلی ششماہی میں ایک لاکھ 11 ہزار ٹن کھجوریں برآمد کی گئی تھیں۔محکمہ شماریات نے بیان میں کہا کہ یہ کامیابی وزارت ماحولیات و پانی و زراعت اور کھجوروں کے قومی مرکز کی سپیشل کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ یاد رہے کہ سعودی عرب میں 31 ملین سے زیادہ کھجوروں کے درخت ہیں۔ ان کی بدولت سعودی عرب 15لاکھ 39 ہزار 755 ٹن کھجوریں پیدا کررہا ہے۔ یہ دنیا بھر میں کھجوروں کی کل پیداوار کا 17 فیصد ہے۔ سعودی عرب کھجوروں کی پیداوار کے حوالے سے پوری دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔
۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024