پنگریوسے گٹکا کچی شراب سمیت کرولابرآمد
پنگریو(نامہ نگار)ضلع بدین میں مختلف تھانوں کی پولیس نے مختلف مقامات پر کاروائیاں کر کے 1450 گٹکے، 118 کلوگرام سپاری، 9 لیٹرز کچی شراب اور ایک کرولا کار برآمد کر لی ہے. ایک روپوش سمیت 6 ملزمان گرفتار۔سی آئی اے پولیس نے انسپکٹر رحیم کھوسو کی سربراہی میں تھانہ تلہار کی حدود میں کاروائی۔2 گٹکہ سپلائر کرولا کار سمیت گرفتار، پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر تھانہ تلہار کی حدود میں کاروائی کر کے ایک کرولا کار کو روک کر تلاشی لینے کے دوران کار سے 200 گٹکے اور 118 کلو گرام گٹکہ میں استعمال ہونے والی سپاری چورہ برآمد کر لی ہے۔
جب کہ کار میں سوار 2 گٹکہ فروش ملزمان برت کمار لوھانہ اور راج کمار لوھانہ کو گرفتار کر کہ تھانہ تلہار پہ گٹکہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔سی آئے اے پولیس بدین نے مزید کاروائی کے دوران تھانہ ماتلی کی حدود میں کاروائی کر کے گٹکہ فروش ملزم علی نواز چانڈیو کو 200 مین پوری گٹکہ سمیت گرفتار کر کہ تھانہ ماتلی پہ مقدمہ درج کر لیا ہے۔