کرکٹ آسٹریلیا نے آئندہ سال سے کھلاڑیوں کی گردن کے لئے حفاظتی گارڈ لگانا لازمی قرار دےدیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ فیصلہ لارڈز کے میدان میں انگلینڈ کے پیسر جوفرا آرچر کا بانسر آسٹریلین بلے باز اسٹیواسمتھ کو لگنے کے بعد کیا گیا۔کرکٹ آسٹریلیا کے اسپورٹس میڈیسن چیف کے مطابق گارڈز کی وجہ سے باﺅنسر سے حفاظت رہے گی۔اس سے قبل سال 2014 میں آسٹریلین کرکٹر فل ہیوز بھی گردن پر گیند لگنے سے انتقال کرگئے تھے۔ اس وقت بھی انٹرنیبنشل کرکٹ کونسل سے گردن کےلئے حفاظتی گارڈ لازمی قرار دینے کا مطالبہ زور پکڑا تھا۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38