سندھ کے ضلع ٹنڈو محمد خان میں مقامی افراد نے خطرناک جنگلی بلی کو پکڑ لیا۔ٹنڈو محمد خان کے گاﺅں بجر خان ٹالپور سے اس خطرناک جنگلی بلی کو پکڑا گیا ہے، جو رات کے اندھیرے میں مویشیوں اور پالتو پرندوں کا شکار کرتی تھی۔علاقہ مکینوں کے مطابق پکڑی جانے والی جنگلی بلی چیتے سے مشابہت رکھتی ہے۔بلی کو پکڑنے کےلئے گاﺅں کی مختلف جگہوں پر درجنوں جال لگائے گئے تھے۔گاﺅں میں جنگلی بلی کی دہشت کے باعث مقامی آبادی میں خوف و ہراس پھیلا ہوا تھا، جسے پکڑنے کے بعد مکینوں نے سکھ کا سانس لیا ہے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38