لاوس میں ایک بس کے حادثے کے نتیجے میں کم از کم تیرہ چینی سیاح ہلاک ہو گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق لاﺅس کے حکام نے بتایاکہ سیاحوں کی اس بس پر کل چوالیس چینی شہری سوار تھے اور یہ لاوس کے دارالحکومت ویڑین تیان سے ملک کے شمالی سیاحتی قصبے لوآنگ پرابانگ کی جانب سفر میں تھی۔ اکتیس زخمی چینی باشندوں میں سے دو کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔ لاکھوں چینی سیاح ہر سال ویتنام، لاوس اور دیگر جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی سیاحت کو جاتے ہیں۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024