وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے ارفع کریم ٹیکنالوجی پارک کیساتھ انفارمیشن ٹیکنالوجی پارک کے قیام کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا نئے انفارمیشن ٹیکنالوجی پارک کا سنگ بنیاد رواں برس رکھیں گے جبکہ ٹورازم ایپ بھی متعارف کرانے کا بھی فیصلہ کیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدارت اجلاس ہوا ، جس میں پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈکی کارکردگی پرتبادلہ خیال اور مختلف پروگرامز پر پیشرفت اور مستقبل کے منصوبوں کاجائزہ لیاگیا۔عثمان بزدار نے کہا ہرشعبہ میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے زیادہ فروغ سے آسانیاں ہوں گی، انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے فرسودہ نظام کوجدت دی جائےگی، ای گورننس اورای سروس ڈلیوری وقت کی ضرورت ہے۔وزیراعلی پنجاب نے ارفع کریم ٹیکنالوجی پارک کیساتھ انفارمیشن ٹیکنالوجی پارک کے قیام کافیصلہ کرتے ہوئے کہا نئے انفارمیشن ٹیکنالوجی پارک کا سنگ بنیاد رواں برس رکھیں گے۔اجلاس میں ٹورازم ایپ بھی متعارف کرانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ، عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ایپ سے سیاحتی مقامات کی تفصیلات دستیاب ہوں گی۔انھوں نے مزید کہا 27 اضلاع میں نئے خدمت مراکزکھولنے کافیصلہ کیاگیاہے، ای پیمنٹ گیٹ وے پروگرام ایک انقلابی اقدام ثابت ہوگا، ترقیاتی منصوبوں کے لئے اسمارٹ مانیٹرنگ کا نظام وضع کیاگیا ہے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024